اہم خبریں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،چین نے اپنے شہریوں کو ایران سے انخلاء کی ہدایت کردی

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے غیر مستحکم اور سنگین سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو ایک بار پھر ایران سے فوری انخلاء اور محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہونے کا انتباہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یران میں موجود چینی سفارت خانے اور ایران میں قائم قونصل خانوں کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایران کی فضائی حدود کے بعض حصے پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں، تاہم خطے کی مجموعی صورتحال اب بھی نازک، پیچیدہ اور غیر یقینی ہے۔

چینی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ احتیاط برتیں، حساس مقامات خصوصاً ریاستی اور عسکری تنصیبات سے دور رہیں اور جلد از جلد ملک چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

چین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جو شہری ایران میں موجود رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں، انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی حکام سے فوری رابطہ کرنا چاہیے اور چینی سفارتی مشنز سے مدد حاصل کرنی چاہیے۔

چینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری ہدایات کے باوجود ایران کا سفر کرنے والے شہریوں کو شدید سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ایسے حالات میں انہیں قونصلر معاونت حاصل کرنے میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: آف گرڈ سولر صارفین کیلئے لائسنس کی ضرورت نہیں: نیپرا ذرائع کی وضاحت

متعلقہ خبریں