راولپنڈی (اے بی این نیوز) راولپنڈی کی تلسہ روڈ پر واقع ایک لیبارٹری میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے، جہاں مسلح ڈاکو دو موبائل فون اور 27 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکو لیبارٹری میں داخل ہوتا ہے اور وہاں موجود افراد کو لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔
متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم لیبارٹری سے دو موبائل فون اور 27 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہوا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
شہریوں نے دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے اور علاقے میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے بڑی سہولت، فلاحی گرانٹس کی درخواستیں اب آن لائن جمع ہوں گی















