لاہور(اے بی این نیوز)دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور آج صبح بھی سرفہرست رہا۔
لاہور کی فضا میں آلودگی 291 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے دیگر متعدد شہروں میں بھی فضائی معیار انتہائی مضر صحت رہا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے ننکانہ صاحب میں سب سے زیادہ 685 اور ڈیرہ غازی خان میں 611 پرٹیکولیٹ میٹر فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی ماحولیاتی ادارے کے مطابق جھنگ میں 498، ملتان میں301، گوجرانوالہ میں 296 اور فیصل آباد میں 294 پرٹیکولیٹ میٹر فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔
مزیدپڑھیں: سری لنکا ٹیسٹ سیریز،پاکستا ن اسکواڈ میں مزید چار کھلاڑی شامل















