اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج بروز اتوار 8 نومبر کو بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں برقرار ہیں۔ مسلسل پانچویں مرتبہ قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔
حکومت نے 7 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق کیا تھا، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 59 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے سے کم ہوکر 346 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے سے کم ہوکر 378 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 7 نومبر سے ہوچکا ہے اور یہ قیمتیں 10 نومبر تک برقرار رہیں گی۔ 9 نومبر کو سرکاری تعطیل کے باعث قیمتوں میں کوئی نئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی سے موٹرسائیکل اور گاڑی استعمال کرنے والے شہریوں کو ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل سستا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات میں بھی کمی کی توقع ہے۔
مزیدپڑھیں: ایل پی جی کی منصفانہ تقسیم کے لیے حکومت کا نیا نظام متعارف















