اہم خبریں

آف گرڈ سولر صارفین کیلئے لائسنس کی ضرورت نہیں: نیپرا ذرائع کی وضاحت

اسلام آباد (اے بی این نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ذرائع کے مطابق آف گرڈ سولر صارفین کے لیے کسی قسم کے لائسنس کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ایسے صارفین نیشنل گرڈ سے منسلک ہی نہیں ہوتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آف گرڈ صارف نہ تو نیٹ میٹرنگ اور نہ ہی نیٹ بلنگ کیٹیگری میں آتا ہے، اس لیے اس پر موجودہ ریگولیٹری لائسنسنگ کا اطلاق نہیں ہوتا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق آف گرڈ سولر صارفین کے لیے پہلے بھی کوئی لائسنس لازمی نہیں تھا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی نئی تجویز زیرِ غور ہے۔
مزید پڑھیں: فاسٹ بائولر نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کا شکار

متعلقہ خبریں