خیبر میں سکیورٹی فورسز ( Khyber Operation )نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ عناصر علاقے میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔آئی ایس پی آر( ISPR ) کے مطابق آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سکیورٹی فورسز نے مؤثر حکمت عملی کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے حوالے سے انتہائی بری خبر
ترجمان کے مطابق گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔ واقعے پر علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جبکہ شہریوں نے دہشتگردی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھتے ہوئے ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور امن دشمنوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچایا جائے گا۔















