اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش،پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش کا امکان ، تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری

پاکپتن، خوشاب، ظفر وال، اسکردو اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ ، دیوسائی سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ،خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش کا امکان

دانہ سر شیرانی میں بارش سے لینڈ سلائیڈنگ جبکہ ژوب ڈی آئی خان روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔دوسری جانب آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔برپختونخوامیں آج سے31مارچ تک بارشوں اوربرفباری کاسلسلہ جاری رہنےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے، ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی چلنے کی توقع ہے،اسلام آباد میں مطلع ابر آلود، آندھی اور بارش کا بھی امکان،چترال ،دیر ،سوات، کوہستان، شانگلہ، صوابی، مردان، چارسدہ اور مالا کنڈ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 31 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔ برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ۔سیاحوں کو موسمی صورتحال سے آگاہ کیا جائے ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے،

مری اور گلیات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ژوب، شیرانی، بارکھان،موسیٰ خیل، کوہلو ،سبی ،زیارت،کوئٹہ ،چمن،پشین ،قلات اور خضدار میں بھی بارش متوقع ہے، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں