اہم خبریں

ڈالر، درہم سمیت سعودی ریال مہنگے، یورو اور پاؤنڈ سستے، آج کے تازہ کرنسی ریٹس

ڈالر، درہم سمیت سعودی ریال مہنگے، یورو اور پاؤنڈ سستے، آج کے تازہ کرنسی ریٹس

کراچی (اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد امریکی کرنسی 277.35 روپے سے کم ہوکر 277.32 روپے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 3 پیسے اضافے سے 279.05 روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم کی قیمت بھی 2 پیسے بڑھ کر 76.28 روپے جبکہ سعودی ریال ایک پیسہ مہنگا ہوکر 74.48 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب یورو کی قیمت میں 71 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یورو 325.04 روپے کا ہوگیا۔

برطانوی پاؤنڈ بھی 77 پیسے سستا ہوکر 378.52 روپے پر آگیا۔

یوں کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر، درہم اور سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ جبکہ یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں‌:آبنائے ہرمز کا بڑا معاملہ، ایران اور عمان سمیت خلیجی ممالک کا اہم اجلاس

متعلقہ خبریں