اہم خبریں

مون سون بارشوں کا نیا اسپیل داخل، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

مون سون بارشوں کا نیا اسپیل داخل، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) مون سون بارشوں کے نئے اسپیل نے ملک کے مختلف علاقوں میں انٹری دے دی، لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے پانی پانی ہوگئے جبکہ بارش سے حبس اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، ساہیوال اور میانوالی میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں جل تھل ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:سائبر سکیورٹی میں ونڈوز صارفین میک سے آگے، کیسپرسکی کا اہم انکشاف

متعلقہ خبریں