لاہور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کل شام 5 بجے جاتی امرا میں ہوگی، جس میں صرف شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اذان جبار معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں، جبکہ جبار خالد فلور ملز کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
نکاح کی تقریب کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ تقریب میں خاندان کے قریبی افراد کی شرکت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:ڈالر، درہم سمیت سعودی ریال مہنگے، یورو اور پاؤنڈ سستے، آج کے تازہ کرنسی ریٹس















