اہم خبریں

فیصل آباد، یونیورسٹی کے نجی ہاسٹل میں طالبہ کی خفیہ ویڈیو بنانے کا انکشاف

فیصل آباد(نیوزڈیسک)جی سی ویمن یونی ورسٹی فیصل آباد کے نجی ہاسٹل میں طالبات کی خفیہ طور پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

خبر کے مطابق ہاسٹل انچارج کے بھائی نے واش روم میں نہانے کے دوران ایک طالبہ کی ویڈیو بنائی ہیں۔

ہاسٹل میں رہائش پزیر طالبات کی جانب سے واقعے کے بعد تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

جبکہ پولیس نے ملزم اور ہاسٹل انچارج ہنزہ سلطانہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزم سے برآمد موبائل فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں