ریاض،اسلام آباد(نیوزڈیسک) جعلسازی پکڑے جانے پر سعودی حکومت نے تقریباً 100 پاکستانی نرسوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے نرسز کی باقاعدہ آن لائن اسکریننگ کے دوران جعلسازی پکڑے جانے پر مذکورہ نرسزکوملک بدرکردیا۔
جبکہ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا فیصلہ کیاہے۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد مقامی حکام نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ریکروٹر کا لائسنس معطل کر دیا اور اسے بلیک لسٹ بھی کر دیاہے۔
مزید برآں حکام نے مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مزید تفصیلی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے کر معاملے کی مکمل اور جامع تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
نرسزکو بھرتی کرنے والی ریکروٹنگ ایجنسیز نے کئی نرسوں کے لیے ایک ہی تصدیقی رپورٹ جمع کروا کر 350 نرسوں کے لیے ملازمتیں حاصل کیں۔
پکڑے جانے کے بعد ان میں سے 92 کو ایک سال تک وہاں کام کرنے کے بعد سعودی عرب سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔















