اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کو 27الیکٹر ک بس دینے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کو 27 الیکٹرک بسیں ملیں گی، اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر قیادت ٹرانسپورٹ سیکٹر کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، خزانہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ بسوں کا کرایہ کم سے کم رکھا جائے۔

اجلاس میں پنجاب کے تین شہروں میں میٹرو بس کے منصوبوں کوبڑھانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے طلباء کے لیے موٹر سائیکلوں کی تعداد بڑھانے کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے طلباء کو بائیکس کی ماہانہ قسط میں ممکنہ حد تک کمی پر زور دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلباء کو ایک ہزار الیکٹرک بائک بلاسود ماہانہ اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں پانچ شہروں میں 657 بس سروس کے پراجیکٹس کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ خبریں