کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے گزری میں فلیٹ سے چینی باشندے کی لاش ملی ہے۔
نجیٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے کہا کہ لاش چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے، جبکہ تعفن اٹھنے پر فلیٹ کے مکینوں نے لاش سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا۔
حکام کے مطابق کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو اندر لاش تھی۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے تاہم لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔















