اہم خبریں

مخالف مہم چلانے پر شیرافضل مروت کا ارسلان بلوچ کوکراراجواب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنماتحریک انصاف شیر افضل مروت نے ارسلان بلوچ اور ان کے سرپرستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی میرے خلاف مہم سے میں بلکل بھی متاثر نہیں ہوں۔میں تمہیں چیلنج دیتا ہوں کہ میرے خلاف اس سے بھی زیادہ خطرناک مہم چلائو۔

اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہاکہ میں اپنے تمام مخالفین بشمول ارسلان بلوچ اور اس کے سرپرستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی میرے خلاف مہم سے میں بلکل بھی متاثر نہیں ہوں۔ میں تمہیں چیلنج دیتا ہوں کہ میرے خلاف اس سے بھی زیادہ خطرناک مہم چلائو۔

انہوں نے کہاکہ ارسلان کے سرپرستوں میں سے ایک یہ دعوی کر کے اپنے عہدے کی تعریف کر رہا ہے کہ وہ سینیٹ کا امیدوار تھا اور میں نے اسے ڈراپ کر دیاحالانکہ وہ چپڑاسی کی نوکری کے قابل بھی نہیں ہے اور اسے اپنی موجودہ میڈیاکی نوکری کی حفاظت کرنی چاہیے۔

مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلا م آ با د ہا ئی کو رٹ بر ہم

انہوں نے کہاکہ اگر وہ میرے خلاف 10000 پوسٹوں کا ٹارگٹ پورا کرلے تو میں اپنے مخالفین کو تھپکی اورشاباش دوں گا۔

بیان کے آخر میں شیر افضل مروت نے انہیں للکارتے ہوئے کہاکہ میں ایک ماہ بعد آپ کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔

متعلقہ خبریں