اہم خبریں

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں آئی ایم ایف کےذریعےمعاشی اصلاحات پرتبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ نجی سیکٹر کے تحت معاشی نمو پر غور بھی کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:طلال چوہدری کی سینیٹ کی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع

امریکی سفیر نے پاکستانی جمہوریت کے استحکام اور آزادی اظہار رائے کے لئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مختلف منصوبوں میں اشتراک پر بھی غورکیا گیا۔

متعلقہ خبریں