اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے 16مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کاعندیہ دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی کافیصلہ کیا گیا ہے جس سے اس کی نئی قیمت 274.61 روپے فی لیٹر ہوجائیگی۔اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 279.62 روپے ہے۔
مزیدپڑھیں:15سے20اداروں کی پرائیویٹائزیشن کا عندیہ
ڈیزل کی قیمت میں 4.81 روپے کی کمی متوقع ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 283.12 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے ۔ ڈیزل کی قیمت 287.33 روپے ہے۔
عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم کرنے پر غور کیاجارہا ہے۔















