ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)گلیات میں شدید برفباری سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی، ریسکیو1122 کے اہلکار سیاحوں کو نکالنے کے لئے روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گلیات میں شدید برفباری سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں، ریسکیو1122 کے اہلکار سیاحوں کو نکالنے کے لئے روانہ ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سیاحوں کی پانچ گاڑیاں گلیات ڈونگا گلی کے مقام پر برف میں پھنسی ہیں، گاڑیوں میں 10 سے 15 سیاح موجود ہیں۔
جبکہ گلیات نتھیا گلی میں برفباری سےمری روڈ کئی مقامات سے بندہوگیا.















