اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتون اوّل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے پارٹی فیصلے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو کو خاتون اول بنایا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان صدر مملکت کریں گے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی گلوکار کیلاش خیر نے دریائے گنگا میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ آصفہ بھٹو کو خاتون اوّل بنانے سے متعلق آصف زرداری کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت ہوئی ہے۔















