اہم خبریں

ایک جماعت نے قومی اسمبلی کو لنڈابازار بنادیا ہے،خواجہ سعدرفیق

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعدرفیق نے نام لئے بغیر تحریک انصاف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جماعت ن قومی اسمبلی کو لنڈابازار بنادیا ہے.جنہیں بلدیاتی نمائندہ نہیں ہونا چاہیئے انہیں انہوں نے ٹکٹیں دی ہیں اور وہ وہاں جا کر کوئی سیگرٹ کے کش لگا رہا ہے ،کوئی جوتے لہرا رہا ہے ،کوئی گالیاں نکال رہا ہے ۔

ایک تقریب سے‌خطاب میں مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعدرفیق نے کہاکہ نفرت کی بنیاد پر سیاست آگے نہیں بڑھے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے جو اسمبلی میں تماشہ دیکھا ہے ،ایسا کبھی نہیں‌ہوا،جنہیں بلدیاتی نمائندہ نہیں ہونا چاہیئے انہیں انہوں نے ٹکٹیں دی ہیں اور وہ وہاں جا کر کوئی سیگرٹ کے کش لگا رہا ہے ،کوئی جوتے لہرا رہا ہے ،کوئی گالیاں نکال رہا ہے ۔

خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ پاکستان کی قومی اسمبلی سے آپ نے لنڈا بازار بنا دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں