اہم خبریں

مظاہر نقوی کا سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے برطرفی کی رائے پر سابق جج مظاہر نقوی کا مؤقف سامنے آ گیا۔

جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی نے کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یکطرفہ کارروائی تھی جس کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا، قانون جج کے استعفیٰ دینے کے بعد انکوائری جاری رکھنےکی اجازت نہیں دیتا۔

مظاہر نقوی نے کہا کہ صدر نے استعفیٰ تسلیم کر لیا جسے سرکاری گزٹ میں شائع کردیا گیا، جوڈیشل کونسل استعفے کو عہدے سے برطرف کرنے میں کیسے تبدیل کرسکتی ہے؟

سابق جج نے کہا کہ شکایات درج کرانے سے پہلے ہی کئی کونسل ممبران نے میرے خلاف قبل از وقت کارروائی کا مطالبہ کیا، میں نے کون سا مس کنڈکٹ کیا ہے؟ عہدے کے غلط استعمال کے شواہد کہاں ہیں؟ یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ تمام گواہان نے میرے حق میں گواہی دی۔

مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی کوپاکستان کے عوام نےمینڈیٹ دیاہے،رؤف حسن

متعلقہ خبریں