اہم خبریں

اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی دوڑ سے باہر، غیر معروف بینکار اورنگزیب کا نام سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگی مرکزی رہنمااور نوازشریف کے قریبی ساتھی اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے آوٹ جبکہ وزارت خزانہ کا قرعہ ایک غیر معروف بینکار اورنگزیب کے نام نکل آیا ، نوازشریف اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپنے کے خواہش مند تھے مگر ایسا نہ ہوسکا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار کے بطور وزیر خزانہ بعض حلقوں کے تحفظات تھے جس کے بعد وزیر خزانہ کیلئے اورنگزیب نامی بینکار کا نام سامنے آگیا۔وزیراعظم زرائع کے مطابق سینئر بینکار اور ایچ بی ایل کے صدر محمد اورنگزیب شہباز شریف کابینہ میں خزانہ ٹیم کی قیادت کریں گےرپورٹس کے مطابق سینئر بینکار اورنگ زیب خان قبل ازیں نواز شریف سے ملاقات کر چکے ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل (ر) چراغ حیدر بلوچ سیکرٹری دفاعی پیداوار مقرر

وزیراعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد خزانہ امورکا اجلاس طلب کیا تھا جس میں سینئر بینکار محمداورنگزیب نے بھی شرکت کی تھی۔ جبکہ مذکورہ اجلاس میں اسحاق ڈار کو دعوت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسحق ڈار کو کوئی اور ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی نواز شریف سے ملاقات کرکے کابینہ ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دیں گے۔واضح رہے محمد اورنگزیب نے 30؍ اپریل 2018ء کو ایچ بی ایل میں بطور صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شمولیت اختیار کی،اس سے قبل، وہ ایشیا میں واقع جے پی مورگن کے گلوبل کارپوریٹ بینک کے چیف ایگزیکٹو افسر تھے۔

متعلقہ خبریں