اہم خبریں

نواز شریف کی فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت سازی میں مدد کی درخواست

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دیدی۔

نواز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر احسن اقبال، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ن لیگی قائد نے جے یو آئی سربراہ سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست بھی کی۔

متعلقہ خبریں