راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ہم خیبر پختونخوا کے تمام حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔ مخصوص سیٹیں ہمارا حق ہے، الیکشن کمیشن بہت زیادتی کر رہا ہے۔ مریم نواز کو حکمرانی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، الیکشن کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے ساتھ مل کر دھاندلی کر رہا ہے،ہم سپریم کورٹ میں پٹیشن لے کر جائیں گے، ثبوت لے کر جائیں گے کہ کیسے آر اوز سے مل کر دھاندلی کی گئی۔















