اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ عوام کا نمائندہ تب بن سکتے ہیں جب عوام کا مینڈیٹ ہو۔عوام کے دل میں ہے کہ ملک کے حقیقی لیڈر بانیٔ پی ٹی آئی ہیں،
قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن تب ہوتا ہے جب اسمبلی پوری ہو، عوامی مینڈیٹ کے مطابق ہماری تعداد 186 ارکان ہے۔
مزیدپڑھیں:خبیرپختونخوا اسمبلی ، بابر سلیم سپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر منتخب
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسپیکر صاحب! آپ کے بائیں جانب اجنبی اس ایوان میں بیٹھے ہوئے ہیں، ہمیں روکا گیا، عوام نے غلامی نا منظور پر لبیک کہتے ہوئے ہمیں ایوان بھیجا۔















