لاہور(نیوزڈیسک)سیشن کورٹ لاہور نے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم ندیم نصیر کو تین بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم ندیم نصیر کو تین بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔
مجرم کے خلاف تھانہ باغبان پورہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا اسمبلی کے 115نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
ایڈیشنل سیشن جج عائشہ امتیاز نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کا حکم سنایا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ مجرم نے زیادتی کے بعد بچی کی لاش سنسان جگہ پر پھینک دی تھی۔ مقتولہ کے جوتے اور دوپٹہ مجرم کے گھر سے برآمد ہوا۔















