اہم خبریں

حلقہ بندیوں کا مسئلہ کئی مہینوں سے ہے، آخری دن آ کر بائیکاٹ کرنا عوامی مفاد میں نہیں ، سیکریٹری الیکشن کمیشن

کراچی(نیوز ڈیسک) سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا مسئلہ کئی مہینوں سے چل رہا ہے، آخری دن آ کر بائیکاٹ کرنا عوام کے مفاد میں نہیں ہے، ہمیں بہت تھریٹ ہیں، لیکن تمام اداروں کے تعاون سے حالات قابو میں ہیں۔آج آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات بہترین ہیں، تمام اداروں نے مدد اور تعاون کیا، عوام اور پریس کے تعاون سے امید ہے، سنسنی نہیں پھیلے گی، اتوار ہے اس لیے ٹرن آؤٹ کم ہے، 65 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اندرونِ سندھ سے بھی اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لیے آئے ہیں، انتظامات سے بہت مطمئن ہوں، اس سے زیادہ اچھے انتظامات نہیں ہو سکتے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے یہ بھی کہا کہ جس سیاسی جماعت نے بائیکاٹ کیا وہ ان کا اپنا معاملہ ہے، حلقہ بندیوں کا مسئلہ کئی مہینوں سے چل رہا ہے، آخری دن آ کر بائیکاٹ کرنا عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔ واضح رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت اور سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں