کراچی(نیوزڈیسک)پہلے ون ڈے میں پاکستان اور دوسرے میں نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد اب دونوں ٹیمیں کل تیسرے میچ میں سیریز جیتنے کے لیے مدِ مقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا (نیشنل اسٹیڈیم) میں ہوگا۔ میچ سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔













