پاکستان میں بارشوں کا نیا سسٹم آج داخل ہو گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم آج بلوچستان سے داخل ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بلوچستان کی طرف سے بارشوں کا ایک نیا سسٹم داخل ہو گا جس سے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔تاہم آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 مزید یہ بھی پڑھیں:‌ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

وہاڑی، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، کرم، چترال، دیر، سوات اور مالاکنڈ میں بارش کا امکان ہے۔ کوہستان اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیے گئے بڑے شہروں کے درجہ حرارت:اسلام آباد اور مظفرآباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اکیس، کراچی انیس، پشاور ستائیس، کوئٹہ سولہ، گلگت اور مری دس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ