Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پی ایس ایل؛ براڈکاسٹنگ رائٹس 6 ارب 30 کروڑ میں فروخت

کراچی(نیوزڈیسک) پی ایس ایل کے براڈکاسٹنگ رائٹس6 ارب30 کروڑ میں فروخت ۔براڈکاسٹنگ رائٹس کی دوڑ میں نجی ٹی وی نے تین حریفوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، فنانشل بڈ گزشتہ روز کھولی گئی،قبل ازیں 7 ارب 35 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریزرو پرائس کا اعلان ہوا، کوئی بھی بولی اس حد تک نہیں پہنچ سکی۔سابق رائٹس ہولڈر چینل5 ارب 30 کروڑ کے ساتھ سب سے آگے رہا،سرکاری ٹی وی کی بڈ 5 ارب 17 کروڑ ، دیگر 2 نے بالترتیب 4 ارب 40 کروڑ اور 4 ارب کی بولی لگائی، پہلی بڑی بڈ دینے والے چینل نے دوسرے راؤنڈ میں ایک ارب روپے بڑھ کر 6 ارب30 کروڑ روپے کی بڈ کر دی، پی سی بی نے اسی کو آئندہ 2 برس کیلئے رائٹس سونپ دئیے۔ڈیل کا 95 فیصد حصہ فرنچائزز کو ہی ملے گا، یوں وہ سالانہ 3 ارب روپے سے زائد رقم حاصل کرپائیں گے، ڈیجیٹل رائٹس ایک ارب 85 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے،