کراچی ( اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 10 ہزار 900 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 345 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 109 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 940 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سامنے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ، انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل کی تاریخ سامنے آگئی















