اہم خبریں

پیٹرولیم لیوی کا نیا فارمولا متعارف، عوام کو ریلیف دینے کا اعلان

پیٹرولیم لیوی کا نیا فارمولا متعارف، عوام کو ریلیف دینے کا اعلان

اسلام آباد (رضوان عباسی) شہباز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کے فارمولے میں تبدیلی کے اثرات سامنے آنے لگے، حکومت نے پیٹرولیم لیوی کا بوجھ شہریوں سے کم کرکے ریفائنریز پر منتقل کردیا، جس کے نتیجے میں عوام کو فی لیٹر پیٹرول پر مزید ایک روپے 65 پیسے کا ریلیف فراہم کردیا گیا۔

نئے فارمولے کے تحت شہریوں کے لیے فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم ہوکر 63 روپے 64 پیسے رہ گیا ہے، جبکہ گزشتہ روز تک عوام فی لیٹر پیٹرول پر 65 روپے 29 پیسے لیوی ادا کر رہے تھے۔

دوسری جانب پیٹرولیم لیوی میں ریفائنریز کا حصہ بڑھا کر 16 روپے 36 پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔ اس طرح ریفائنریز اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فی لیٹر 16 روپے 36 پیسے پیٹرولیم لیوی کا بوجھ برداشت کر رہی ہیں۔

حکومت فی لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے، تاہم نئے طریقہ کار کے تحت اس رقم میں سے 63 روپے 64 پیسے کا بوجھ عوام جبکہ باقی 16 روپے 36 پیسے ریفائنریز برداشت کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے تقریباً دو ہفتے قبل پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا تبدیل کیا تھا، جس کے تحت پیٹرولیم لیوی کے بوجھ کی تقسیم میں تبدیلی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا طریقہ کار متعارف کرایا گیا۔
مزید پڑھیں‌:شہباز حکومت میں بڑی معاشی پیش رفت، کارپوریٹ منافع میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ

متعلقہ خبریں