ٹام کروز کی پہاڑ کی چوٹی سے موٹرسائیکل سمیت چھلانگ ، منظر کی عکسبندی ہیلی کاپٹر سے کی گئی

لندن(نیوزڈیسک)ٹام کروز نے اب تک کے سب سے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو شیئر کر دی، مشن امپوسیبل 7 کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے موٹرسائیکل چلانے کے دوران ایک پہاڑ کی چوٹی سے چھلانگ لگائی۔9 منٹ کی بی ٹی ایس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ہالی ووڈ سپر اسٹار نے اپنی زندگی کا سب سے مشکل اسٹنٹ کیا۔پہاڑ کے اوپر موٹرسائیکل دوڑانے کیلئے خصوصی ٹریک بنایا گیا تھا، ٹام پیراشوٹ پہن کر موٹرسائیکل چلا رہے تھے۔پہاڑ ختم ہوتے ہی انہوں نے بائیک سمیت چھلانگ لگا دی، اس پورے منظر کی عکسبندی ہیلی کاپٹر سے کی گئی ہے۔