لاہور(اے بی این نیوز) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک ویڈیو میں غیر مہذب گفتگو کرنے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ رجب بٹ نے سیشن عدالت میں پیش ہوکر عبوری ضمانت حاصل کرلی۔
عدالتی کارروائی کے دوران ایف آئی اے کے جج نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے متعلقہ ادارے کو 2 نومبر کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک رجب بٹ کو گرفتار نہ کیا جائے۔ مقدمے میں عائد الزامات کے حوالے سے حتمی فیصلہ عدالتی کارروائی کے بعد ہوگا۔
مزید پڑھیں:بنگلا دیش ویمنز ٹی 20 ٹیم، ناہیدہ اختر کو اہم ذمہ داری مل گئی















