ایپل بھی چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایپل بھی چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں آگیا،اپنا اے آئی ٹول تیار کرنیکا عندیہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سمارٹ فونز کی دنیا کا لیڈر ایپل اپنے آئی فون اور ٹیبلیٹس کے لیے جنریٹیو آرٹی ٹیشل انٹیلیجنس ٹول تیار کرے گا، ایپل لارج لینگوئج ماڈلز پر مبنی اے آئی ٹولز بنانے کےلیے مکمل فریم ورک تیار کرے گا جسے ajax کا نام دیا گیا ہے ،چیٹ بوٹ سروس پر کام جاری ہے ،جس کو اپیل کے اندرونی حلقوں میں اپیل جی پی ٹی کا نام دیا جارہا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا چیٹ بوٹ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کی اے آئی چیٹ بوٹس سے لارج لینگوئج ماڈلز پر مبنی ہوگا۔ واضح رہے کہ چیٹ بوٹ کے میدان میں مائیکرو سافٹ، میٹا اور گوگل نے بھی قدم رکھے دیا ہے ۔اب ایپل اس میں اپنا لوہا منوانے کے تیار ہے ۔