ایلون مسک کا بڑا اعلان ،ویڈیو بنانے والوں کو اشتہارات میں حصہ دیا جائیگا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بڑا اعلان کردیا،ویڈیو بنانے والوں کو اشتہارات میں حصہ دیا جائیگا،ایلون مسک کے نئے اعلان سے ٹوئٹر صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، اب ٹوئٹر ویڈیوز بنانے والوں کو اشتہارات سے حاصل ہونے والی کمائی میں حصہ دے گا۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے کہا کہ ویڈیوز بنانے والوں کو اُن کی ویڈیو پر چلنے والے اشتہارات کی کمائی میں سے حصہ دیا جائیگا ، صرف وہ ہی کمائی کے اہل صرف ویریفائڈ اکاؤنٹ ہو نگے جن کی پوسٹ کو گزشتہ 3 ماہ میں 50 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا ہو،جو پوسٹ پر جوابات میں ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں۔ میٹا کی تھریڈ آتے ہی مقابلے کی فضا میں اضافہ ہو گیا لیکن صارفین کیے اچھے اچھے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔