ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد نہیں ہوا، خالدمقبول صدیقی

کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد نہیں ہوا، کوئی دوسرے کے حق میں بیٹھ جائے تو ووٹر مایوس ہوتا ہے۔ انتخابات فوری، صاف اورشفاف ہونا چاہئیں، لیکن انتخابات صاف اور شفاف ہوتے نظر نہیں آرہے، پھر بھی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، تحریک انصاف کو آئینی طریقے سے حکومت سے ہٹایا گیا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں ایم کیو ایم کے کنوینئر خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اللہ کرے انتخابات کی تاریخ پتھر پر لکیرہی ثابت ہو، کراچی کو سب سے زیادہ انتخابات کی ضرورت ہے۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کوئی آئےاورکراچی کوتبدیل کرے، ہم آج بھی سڑکوں پر اپنے ووٹرز گنوا رہے ہیں، کراچی میں 75 لاکھ افراد کو کم گنا گیا ہے، آنے والے وقت میں 75 لاکھ افراد کو بھی بازیاب کروالیں گے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور ن لیگ کااتحاد نہیں ہوا، دونوں کے وفود کی ملاقات ہوئی تھی، ہمارے درمیان تعاون میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ہم جمہوریت کو بچانے کیلئے کوششیں کریں گے، ابھی تک سیٹ ایڈجسمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔خالد مقبول صدیقی نوازشریف کراچی آئیں گے، لیکن ابھی تاریخ نہیں دی گئی، ہر کسی کو کراچی میں آکر الیکشن لڑنے کا حق ہے، ہم مریم نوازکوکراچی میں خوش آمدید کہیں گے، ہم اپنےحصے سےزیادہ کی قربانی دے چکے ہیں، ایم کیوایم اصول ہار کر الیکشن نہیں جیتنا چاہتی، کوئی دوسرے کے حق میں بیٹھ جائے تو ووٹر مایوس ہوتا ہے۔