الیکشن کمیشن 16 دسمبر کوالیکشن شیڈول کا اعلان کرے گا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن 16 دسمبر کو الیکشن شیڈول کا اعلان کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو پولنگ ڈے مقرر کر رکھا ہے ،17 دسمبر سے امید واروں کے کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ شروع ہو گا ، ذرائع کے مطابق انتخابی شیڈول کی تفصیلات مرتب کی جارہی ہیں۔قانون کے تحت پولنگ ڈے سے 54 روز پہلے انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔