لاہور ( اے بی این نیوز )بلاول کو اُس انداز سے جواب نہیں دینا چاہتے، ہماری پالیسی تلخیاں کم کرنا ہے،رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس، انہوں نے کہا کہ اگرملک کوبحران سے نکالناہےتوسب کومل کرچلناچاہیے،، پیپلزپارٹی نے اگر پنجاب میں الیکشن لڑنا ہے تو ہمارے خلاف ہی بیانیہ بنانا پڑے گا، بلاول ہماری تعریفیں کرکے تو ووٹ نہیں لے سکتے، بلاول بھائیوں کی طرح ہیں، ہم نے سیاست میں گندگی، اوئے، توئے کا کلچر کاسامنا کیا،، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاست میں تلخیاں بڑھائیں، اس وقت ملک کو سازش کے تحت ڈی ٹریک کیا گیا، آج ملک میں مہنگائی اور ڈالر نہیں رک رہا، ملک کو دوبارہ ترقی کے ٹریک پرلائیں گے۔















