اہم خبریں

بڑی خبر،ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کے خلاف سخت اقدام سامنے آگیا

بڑی خبر،ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کے خلاف سخت اقدام سامنے آگیا

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی تمام محاذوں پر موثر ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق جنگ بندی کے دائرہ کار میں لبنان بھی شامل ہے اور ایک محاذ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی تمام محاذوں پر خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ جنگ بندی معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کے نتائج کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کو جنگ بندی کی مکمل پابندی کرنی چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان میں ایک اور عالمی کرکٹ ایونٹ، آئی سی سی کا اعلان

متعلقہ خبریں