اہم خبریں

پشاور ہائی کورٹ نے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی

ہائی کورٹ کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور (اے بی این نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق سنیارٹی لسٹ میں جسٹس اعجاز انور دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ جسٹس سید ارشد علی تیسرے اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ چوتھے نمبر پر ہیں۔

سنیارٹی لسٹ میں جسٹس محمد نعیم انور پانچویں، جسٹس وقار احمد چھٹے اور جسٹس بابر ستار ساتویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح جسٹس کامران حیات میاں خیل آٹھویں، جسٹس محمد اعجاز خان نویں اور جسٹس محمد فہیم ولی دسویں نمبر پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئی سنیارٹی لسٹ انتظامی کمیٹی کے یکم مئی 2026 کے فیصلے کی روشنی میں جاری کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کے خلاف سخت اقدام سامنے آگیا

متعلقہ خبریں