اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیراعظم انورالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،ٹیکنالوجی کی ترقی نے سکیورٹی ماحول کو تبدیل کر دیا ہے، ہمیں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونیوالی ترقی سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہے، پاکستان امن کاداعی ہے، خطے کے ملکوں کیساتھ دوستانہ روابط چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کاقیام ممکن نہیں، ہمیں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونیوالی ترقی سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہے۔















