بھکر، سفاک بیٹے نے ماں، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا

بھکر(نیوزڈیسک)بھکر میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ماں، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو بیوی اور بیٹے سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بھکر شہر کے چمنی محلہ کے رہائشی سفاک ٹیکسی ڈرائیور رانا اکرم نے جائیداد کے تنازع پر واردات کے بعد تینوں کی لاشیں نہر میں پھینک دیں۔پولیس نے جرم چھپانے پر پڑوسی کو بھی تحویل میں لے لیا ۔