کراچی (اے بی این نیوز)ہم نے حجت تمام کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے،سربراہ ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا لانڈھی میں جلسےسےخطاب، کہ انہوں نے کہا کہ 50سال میں بے مقصد آئین نے عوام کی حفاظت نہیں کی،یہ آئین پاکستان اورعوام کو حفاظت نہیں کر سکا، یہ آئین صرف حکمرانوں اور طاقتوروں کو تحفظ دیا، مصطفی کمال بولے ،ایک وزیراعظم اور 4 وزرائے اعلیٰ سارے وسائل اور اختیارات پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں، پانچ لوگ تمام وسائل اور اختیارات گلی محلوں شہروں اور قصبوں دیہاتوں میں نہیں پہنچارہے،آج وزیراعلیٰ عام آدمی کی دسترس سے دور ہے،ہمارا کام یہ ہے کہ ہم کو یہ وسائل اور اختیارات عام عوام تک پہنچانے ہیں، فارو ق ستار نے کہا ،ایم کیو ایم کے اجتماعات اس بات پر مہر ثبت کر رہے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں ہم اپنی چھنی گئی نشستیں واپس لیں گے،نہ صرف ہم اپنی چھینی گئی نشستیں واپس لیں گے بلکہ کراچی کی تمام نشستیں جیتیں گے۔















