لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے ملک منتخب نمائندے چلائیں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گزارش کریں گے کہ وہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں، وہ پورے ملک کے صدر ہیں، کسی جماعت کے صدر نہیں۔ توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی حاصل کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے، سابقہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ سولر سے بجلی پیدا کریں گے۔اتوار کولاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ مذاکرات اور تحفظات جمہوری نظام کا حسن ہیں، الیکشن کمیشن کی موجودہ قیادت انتہائی ذمے دار اور قابل لوگوں پر مشتمل ہے۔ان کاکہناتھا نگراں حکومت انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی۔















