اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزارت صحت نے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی رپورٹ تیار کر لی۔ذرائع نے بتایاکہ 5 شہروں کے 9 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے، رواں برس کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 64 ہو گئی ۔ کراچی کے 2 اضلاع کے 4 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو،چمن کے 2، پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ کے ایک ایک سیوریج سیمپل پولیو پازیٹونکلے۔















