راولپنڈی (نیوزڈیسک)اینٹی کرپشن کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں سابق رہنماء تحریک انصاف فوادچودھری سے تفتیش کا آغاز کر دیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں سابق رہنماء تحریک انصاف فوادچودھری سے تفتیش کا آغاز کر دیا، اینٹی کرپشن ذرائع نے بتایا کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹہ فواد چودھری سے جیل میں تفتیش کی ،تفتیشی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی ناصر کر رہے تھے، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی،ذرائع نے بتایاکہ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چودھری نے فواد چودھری سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی،فواد چودھری کے خلاف سرکاری زمینوں پر گھپلوں اور قبضوں کا الزام ہے۔















