اہم خبریں

سپریم کورٹ،غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کے معاملے پر دائردرخواست اعتراضات لگا کر واپس

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کے معاملے پر دائردرخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی،رجسٹرار آفس نے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے ہیںدرخواست میں آرٹیکل184(3)کا اختیار استعمال کرنے کیلئے مفاد عامہ کے نکتے کی نشان دہی نہیں کی گئی،انفرادی حق تلفی کے لیے آرٹیکل 184(3) کا استعمال نہیں کیا جا سکتا، درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے استعمال کیلئے مناسب جواز فراہم نہیں کیا گیا، درخواست گزار نے ریلیف لینے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، آرٹیکل 248 کے تحت نگران وزیراعظم اور وزرا اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں