ٹانک(نیوزڈیسک)ٹانک میں پولیس وین پر دہشت گردوںکے حملے میںایس ایچ او شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ٹانک میں پولیس وین پر دہشت گردوںکے حملے میںایس ایچ او شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ شہید ایس ایچ او کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،شہید ایس ایچ او عبد العلی کا بھائی کانسٹیبل بھی اس سے قبل گومل میں اشتہاریوں کے ہاتھوں شہید ہوگیاتھا،ذرائع کے مطابق شہید ایس ایچ او پر اس سے قبل بھی متعدد بار قاتلانہ حملے ہوئے تھے۔















