چارسدہ(نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں ادا کردی گئی۔نمازِ جنازہ میں اعلیٰ حکام سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔یاد رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کو ڈائریا کی شکایت پر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث گزشتہ شب پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔















